پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے اتوار کو کولمبو میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے کھیلا جائے گا.

18 جولائی 2015 (18:05)

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے اتوار کو کولمبو میں کھیلا جائے گا.قومی ٹیم گزشتہ روز کولمبو پہنچی.کھلاڑیوں نے عید کی نماز مقامی مسجد میں ادا کی اور خطبہ سنا. عید کے پر مسرت موقع پر گرین شرٹس کی خوشی بھی دیدنی تھی .رنگ برنگے کرتے پہن کر کھلاڑی ایک دوسرے کیساتھ تصویریں بنواتے رہے .اس کے بعد ٹیم نے ہلکی پھلکی نیٹ پریکٹس میں بھی حصہ لیا.تیسرا ون ڈے پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے کھیلا جائے گا.