ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے.محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے.

18 جولائی 2015 (17:51)

ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کیساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے.گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے ذیادہ بارش جھنگ میں ستر جبکہ ساہیوال میں باسٹھ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی.موسم کا حال بتانے والوں نے عید کے دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے. اس دوران لاہور،راولپنڈی اسلام آباد،گوجرانوالہ،فیصل آباد، ملتان،بہاولپور،پشاور ،کوہاٹ،سبی ژوب،قلات ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے. بارشوں کا یہ سلسلہ منگل تک جاری رہے گا.دوسری جانب شدید بارشوں کے باعث کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ پنجاب اور خیبرپی کے کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے.محکمہ موسمیات نے نشیبی علاقوں میں آباد لوگوں کو اگلے دو روز محتاط رہنے کی وارننگ جاری کردی.