دہشتگردی کیخلاف جنگ سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے،پاکستان دہشتگردی کو شکست دیکر آگے بڑھے گا. ڈی جی آئی ایس پی آر

18 جولائی 2015 (17:40)
دہشتگردی کیخلاف جنگ سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے،پاکستان دہشتگردی کو شکست دیکر آگے بڑھے گا. ڈی جی آئی ایس پی آر


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے عید الفطر کی مبارکباد دی .انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے .دہشتگردی کیخلاف جنگ سےملک میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے.ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کا مشن مکمل ہونے تک جنگ جاری رہے گی.پاکستان دہشتگردی کو شکست دیکر آگے بڑھے گا.دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے .