دہشت گرد بھاگ رہے ہیں لیکن انہیں کہیں پناہ نہیں ملے گی ،عید کے موقع پر شہدا کی قربانیوں کو نہیں بھولے . جنرل راحیل شریف

18 جولائی 2015 (17:21)
دہشت گرد بھاگ رہے ہیں لیکن انہیں کہیں پناہ نہیں ملے گی ،عید کے موقع پر شہدا کی قربانیوں کو نہیں بھولے . جنرل راحیل شریف


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف جنوبی وزیرستان سے شمالی وزیرستان پہنچ گئے ہیں ۔جنرل راحیل شریف نے اگلے مورچوں میں جا کر جوانوں سے عید ملی اس سے قبل آرمی چیف نے آج صبح نماز عید جنوبی وزیرستان میں فوجی جوانوں کے ساتھ ادا کی ۔نماز کے بعد انہوں نے افسروں اور جوانوں کو عید کی مبارکباد دی ۔جنوبی وزیرستان کی طرح شمالی وزیرستان کے اگلے مورچوں میں موجود نوجوانوں سے ملاقات کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ،اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ،دہشتگردبھاگ رہےہیں
لیکن انہیں کہیں بھی چھپنےکی جگہ نہیں ملےگی،
جانوں کانذرانہ پیش کرنےوالوں کوعیدپرنہیں بھولے،شہداءکی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانےدینگے،
قوم کامسلح افواج پراعتماداورحمایت سب سےبڑااثاثہ ہے
پوری قوم مسلح افواج کےپیچھےمتحدکھڑی ہے
جوبھی مشن سونپاجائےگاقوم کومایوس نہیں کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ
شہری علاقوں میں انسداددہشتگردی آپریشنز کےمطلوبہ نتائج حاصل ہورہےہیں
فاٹامیں امن وامان کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے