اسلام بھائی چارے اور اخوت کا دین ہے،عید کے روز ملک کے لیے لڑنےوالوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے. وزیراعظم نوازشریف

18 جولائی 2015 (16:29)


وزیراعظم نوازشریف نےقوم کو عیدالفطر
کی مبارک باد دیتے ہوئے پیغام دیا کہ عید الفطر اللہ کےحضور شکر بجالانے کا دن ہے اس دن اختلافات بھلا کر اخوت و محبت کو فروغ دیں،انہوں نےکہا کہ اس خوشی کے موقعے پر ملک کے لیے لڑنے والوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے، عید پر سانحہ پشاور کے معصوم شہدا کو بھی یاد رکھیں اور کیمپوں میں مقیم فاٹا کے متاثرین کو بھی نہ بھلائیں،وزیراعظم نےمزید کہا کہ اللہ وطن عزیز کو امن و ترقی سےہمکنار کرے،صدر مملکت ممنون حسین نے بھی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتےہوئےکہا کہ ناداروں، غربا اور مساکین کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنےکانام عید ہے، دعا ہے کہ اللہ قوم پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل کرے.