ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

18 جولائی 2015 (16:19)
ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے


ملک بھرمیں عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے سےمنائی جارہی ہے،مختلف شہروں میں عید کی نماز کے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں،لاہورمیں نمازعید کاسب سےبڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا،جس میں گورنرپنجاب نے نمازعید ادا کی،اسلام آباد میں نمازعید کابڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا،جس میں مسلم ممالک کےسفیروں،اعلیٰ حکام اور اہل ایمان نےنماز عید ادا کی،صدرمملکت ممنون حسین نے بھی نماز عید فیصل مسجد میں ادا کی،اس موقع پر سیکیورٹی کےبھی خصوصی انتظامات کیےگئےتھے،اورآنےوالوں کوتلاشی کےبعد مساجد اور اجتماع گاہوں میں جانےکی اجازت دی گئی۔