ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کوالیفائنگ رائونڈ پاپوا نیوگنی ‘نمیبیا ‘ہالینڈ کی ٹیمیں کامیاب
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ رائونڈ میں پاپوا نیو گنی نے نیپال ‘نمیبیا نے جرسی‘ہالینڈ نے کینیڈاکو شکست دیدی۔ نیپال کی ٹیم آخری اوور میں 93رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔پاپوا نیو گنی نے ہدف پندرہویں اوور میں ایک وکٹ پر پورا کرلیا۔جرسی نے چاروکٹوں کے نقصان پر 161رنز بنائے ۔نمیبیا نے ہد ف سترہویں اوور میں ایک وکٹ پر پورا کرلیا۔کینیڈاکی ٹیم نے 8وکٹوں پر 172رنز بنائے ۔ہالینڈ نے ہدف چار وکٹوں پرپورا کرلیا۔