سری لنکا کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان چوتھے ون ڈے کے بعد متوقع
لاہور (سپورٹس رپورٹر) سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان چوتھے ون ڈے کے بعد بدھ کو متوقع ہے۔پاکستان و سری لنکا کے مابین 2 ٹی ٹوئنٹی میچز30جولائی اور یکم اگست کو کھیلے جائیں گے۔ وہاب ریاض کا فریکچر کافی حد تک ٹھیک ہوچکا لیکن ڈاکٹرز عید کے بعد معائنہ کرینگے۔ محمد سمیع کو زیر غور نہیںلایا گیا، محمد عرفان کی فٹنس کے بارے میں رائے طلب کی جائے گی، عمر اکمل کو مزید سزا دی جا سکتی ہے۔ شعیب ملک اور محمد رضوان کی کی واپسی کے امکانات، حماد اعظم کی چھٹی کراتے ہوئے بلال آصف کو موقع دیا جائے گا ۔