لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 4 افراد زخمی

18 جولائی 2015

فیروزوالا (نامہ نگار) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ کوٹ عبدالمالک میں طارق نے بھائیوں کی مدد سے حملہ کرکے عتیق احمد کو زخمی کر دیا۔ جامن توڑنے پر اسلم نے ڈنڈے مار کر نوجوان الیاس کی ٹانگ توڑ ڈالی۔ مسلح افراد نے ایک کالج کے سکیورٹی گارڈ شہادت علی کو زدوکوب کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور فرار ہو گئے۔