2 افراد کی نعشیں برآمد

18 جولائی 2015

لاہور+فیروز والا (نامہ نگاران) جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں سے 40سالہ شخص کی لاش ملی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کا نام شرجیل معلوم ہوا ہے۔ ہلاکت کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گی۔لاہور روڈ کی آبادی میں نہر کے کنارے ایک شخص کی لاش پڑی ہوئی صدر پولیس نے متوفی کی نعش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال بھیج دی۔