ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار بہن بھائیوں کو کچل دیا، ایک ہلاک

18 جولائی 2015

فیروز والا (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی کوٹ عبدالمالک کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار تین افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں نوجوان علی رضا ہلاک اس کا بھائی اور بہن زخمی ہو گئے۔ انہوں نے طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا۔ متوفی کے ورثاء نے پولیس کارروائی نہ کرائی۔ ٹول پلازہ جاوید نگر کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں تصادم کے باعث کار سوار دو افراد زخمی ہو گئے۔