جیب کترے سرگرم، درجنوں شہری لٹ گئے، پولیس اندراج مقدمہ سے گریزاں
لا ہور (نامہ نگار)عید الفطر کے مو قع پر لا ہور میں جیب کترے درجنوں شہریوں کی جیبو ں کا صفایا کر کے رفو چکر ہو گئے۔ شہر ی کے ایک لا کھ روپے نکا لے جا نے پر تھا نہ نو لکھا پو لیس نے مقد مہ درج کر نے سے انکا ر کر دیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق عید الفطر کے مو قع پر مینا ر پا کستا ن گر ائو نڈ ،داتا دربا ر ،لا ڑ ی اڈہ ،چو ک یتیم خا نہ ،ریلو ے سٹیشن ،نو لکھا با زار اور کئی دوسر ے با زاروں میں جیب کتر وں نے سینکڑ وں شہر یو ں کی جیبیں کا ٹ لیں ،جیب کتر وں نے پر دیسیو ں کوبھی معا ف نہ کیا ،کئی پر دیسو ں کی جیب کٹنے کے بعد روتے نظر آ ئے اور کہتے رہے کہ اب وہ اب گھر وں کو کیسے جا ئیں گے۔نو لکھا کے علا قے میں شا کر نا می شخص کی جیب سے جیب کتر وں نے ایک لا کھ روپے نکا ل لیئے ۔شا کر نے بتا یا ہے کہ کر اچی سے لا ہور آ یا تھا اور عید کے مو قع پر ٹر ین پر واپس جا رہا تھا اس دوران ریلو ے سٹیشن میں اس کی جیب سے کسی جیب کتر ے نے ایک لا کھ پا نچ ہز ار روپے نکا ل لئیے جب وہ تھا نے میں گیا تو پو لیس نے درخو است لینے کے با وجو د مقد مہ درج نہیں کیا۔ اس با رے میں نو لکھا پو لیس کا کہنا ہے شا کر کی درخو است کا جا ئز ہ لے رہے ہیں درخو است درست ثا بت ہو نے پر ہی مقد مہ درج کیا جا ئے گا۔