حکومت بنکوں سے ٹرانزکشن پر عائد ٹیکس فوری واپس لے: جبریل قمر بٹ

18 جولائی 2015

لاہور (پ ر) لبرٹی مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری و مسلم لیگ ن کے رہنما جبریل قمر بٹ نے کہا ہے کہ حکومت بینکنگ ٹرانزیکشن پر عائد ٹیکس پر نظر ثانی کرے، تاجر برادری ٹیکس دینے کے لئے تیار ہے لیکن حکومت ان کو ٹیکس نیٹ میں آنے کے فوائد سے آگاہی کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کرے۔ اگر حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہیں کرے گی تو بینک دیوالیہ ہوجائینگے اورتاجر کیش کی ٹرانزیکشن کے دوسرے طریقے اپنائیں گے جس سے امن و امان کے خطرات میں اضافہ ہو گا۔