موٹر وے پولیس نے اوورچارجنگ کی مد میں ٹرانسپورٹروں سے 3لاکھ روپے واپس مسافروں کو دلا دیئے

18 جولائی 2015

لاہور (پ ر) آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈمو ٹروے پولیس محمد سلیم بھٹی کی ہدایات پر عید کے دنوں سنٹرل زون نے ٹرانسپوٹرز سے3,07,005 روپے کی رقم جو زائد کرایہ کی مد میں لی گئی مسافروں کو واپس کروائی ۔ سنٹرل زون نے اس سلسلے میں ہر ممکن طریقے سے اوورچارجنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کیئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے قومی شاہرات پر عید کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔