ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ بین الاقوامی تعلقات میں ڈاکٹریٹ کریں گی
لاہور (پ ر) ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ بین الاقوامی تعلقات میں ڈاکٹریٹ کریں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ انہوں نے مڈل سیکس یونیورسٹی دبئی میں مضمون انٹرنیشنل ریلیشنز میں داخلہ لے لیا۔ ایک سالہ کورس کا آغاز ستائیس ستمبر سے ہو گا۔ اس کے بعد وہ پی ایچ ڈی کریں گی۔ قبل ازیں انہوں نے لمز یونیورسٹی سے ایم بی اے اور کینرڈ کالج سے کمپیوٹر سائنسز میں بی ایس سی کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔