Waqt News
Friday | April 16, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامو رکی ملاقات، دو طرفہ امور اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • امریکہ کبھی بھی افغانستان میں ہمیشہ رہنا نہیں چاہتا تھا۔ انتھونی بلنکن
  • افغانستان سے غیرملکی افواج کا انخلاامن عمل میں پیش رفت کے ساتھ ہونا چاہئے.پاکستان
  • پاکستان اور بھارت میں تعلقات کی بحالی کیلئے ثالثی کررہے ہیں۔ یو اے ای کی تصدیق
  • وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کا حکم

میرے دیس میں یوں عید ہوتی ہے

Jul 18, 2015 3:03 AM, July 18, 2015
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
 میرے دیس میں یوں عید ہوتی ہے

میں نے ٹی وی آن کیا تو اس وقت شان رمضان پروگرام چل رہا تھا۔میزبان ایک بوڑھی عورت سے کچھ سوال جواب کر رہا تھا۔عورت بتا رہی تھی کہ وہ انتہائی پسماندہ علاقے میں ایک کرائے کے کمرے میں رہتی ہے۔اس کا بیٹا جو کہ اس عورت کا اوراپنی گونگی بہری بیوی اور تین بچوں کا واحد سہارا تھا۔جو ایک بیماری سے لڑتے لڑتے مر گیا، اب کمانے والا کوئی نہیں ہے۔جہاں یہ مصیبت کہ کئی دن سے فاقہ کشی ہے اور آنیوالے دنوں میں بھی خوراک ملنے کی کوئی امید نہیں وہاں یہ غضب کہ دو ماہ کا کرایہ(1600) ادا نہ کرنے پرمالک مکان نے کمرہ خالی کرنے کا پروانہ جاری کر دیا۔اس عورت کے بوڑھے چہرے پر غربت وافلاس کی جھریاں اور بھی نمایاں تھیںاور آنکھوں میں حسرت ویاس کے آنسو تھے۔

آرمی چیف کا فوجی فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ، 100 بستروں کے ہسپتال کا افتتاح کیا

یوں نہ جھانکو غریب کے دل میں

یہاں حسرتیں بے لباس رہتی ہیں

کیمرہ مین نے اپنے کیمرے کی لائٹس جب اس عورت کے یتیم پوتے پوتیوں پر ڈالیں تو دل خون کے آنسو رونے لگا۔ان چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کو دیکھ کر مجھے وہ شعر یاد آ گیا۔

میں غریب کا بچہ تھا اس لئے بھوکا رہ گیا

پیٹ بھر گیا جو کتا امیروں کے گھر کا تھا

میرے ساتھ میری بیٹی بھی یہ پروگرام دیکھ رہی تھی وہ یہ سب دیکھ کر رونے لگی اور مجھ سے پوچھنے لگی کہ عید قریب ہے اور اگر ان لوگوں کو بے گھر کر دیا گیا تو یہ کہاں جائینگے پھر اس نے مجھ سے کہا میری اسلامیات کی کتاب میں لکھا ہے کہ زکوٰۃ دینے سے معاشرے کی غربت ختم ہو سکتی ہے۔ماما کیا ایسا نہیں ہو سکتاکہ اس علاقے کے لوگ زکوٰۃ اور فطرانہ دے کر انکی مدد کریں اور یہ لوگ بے گھر ہونے کی بجائے اپنے ہی گھر میں عید کریں۔

لاہور:3مقامات پر احتجاج جاری، کراچی کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ بند

اس گفتگو کے دوران میں نے چینل چینج کیا تو وہاں ہر دلعزیز پروگرام جیتو پاکستان لگا ہوا تھا ۔ایک بچے نے کہافہد بھائی مجھے tab چاہیے اس کو tab دیا گیا۔ایک سوال کے جواب پرلیپ ٹاپ دیا گیا۔کیرم بورڈکی گیم جیتنے پر اجوا والوں کی طرف سے گاڑی دی گئی۔چند سوالات کے درست جوابات پر 20 تولے سونا دیا گیا ۔سب سے اونچا بولنے پر گانا سنانے پر یا پھر کسی لطیفہ پر موٹرسائیکلز لٹا دی گئیں۔میں نے ایک اور چینل چینج کیا توپاکستان میں99% پسند کی جانے والی شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت کا نیلام گھر پورے عروج پر تھا۔ایک شور برپا تھا عامر بھائی یہ گفٹ مجھے چاہئے یہ موبائل مجھے چاہئے میں نے LED لینی ہے اور عامر بھائی بھاگ بھاگ کر سب کا دل خوش کر رہے تھے۔اور دیکھتے ہی دیکھتے بہت سے موبائل اور گفٹ ہیمپر لوگوں میں تقسیم کئے گے۔ میں نے دل برداشتہ ہو کر ایک اور چینل چینج کیا تو اس میں بھی یہی ساماں نظر آیا جویریا جلیل اور ریمبو میوزیکل چئیر میں جیتنے والی لڑکی کو سونے کا لا کٹ پہنا رہے تھے ۔

بے رحم کورونا مزید 118 زندگیاں نگل گیا، 5 ہزار 395 نئے کیسز سامنے آ گئے

قارئین! ٹی۔وی میں روشنیاں رنگینیاں مستیاں شوخیاں سب کچھ تو تھا مگر میری آنکھیں سکرین پر جمی ہونے کے باوجود کہیں دور تاریکی میں ڈوبی ہوئی تھیں اور میرے دل میں اس بوڑھی عورت اور یتیم بچوں کا درد ہچکیاں لے رہا تھا۔

میں سوچ رہی تھی کہ ہم کتنے بے حس ہو چکے ہیں ہمیں اپنی اس رنگین دنیا میں کسی بے بس لاچار مجبور غریب کی سسکیاں سنائی کیو ں نہیں دیتیں ، ہم اپنی افطاری کے دسترخوان پر سجے بیشمار کھانوں میں یہ کیسے بھول جاتے ہیںکہ کچھ لوگوں کا مغرب کے بعد بھی روزہ ہوتا ہے اپنے بچوں کو عید کی شاپنگ کرواتے ہوئے ہمیں کیوں یاد نہیں رہتا کہ ہمارے آس پاس بھی ایسے بہت سے بچے ہیں جو ہر عید پر اپنی ماں سے پوچھتے ہیں کیا اس عید پر نئے کپڑے بنیں گے بقول شاعر…؎

رمضان المبارک:‌ کرونا ویکسی نیشن سینٹرز کے نئے اوقاتِ‌ کار جاری

غریب ماں اپنے بچوں کو بڑے پیار سے یوں مناتی ہے

پھر بنا لیں گے نئے کپڑے یہ عید تو ہر سال آ تی ہے

یہ حکمرانوں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ہمارے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو یہ بھوک اور ننگ سے بلکتے لوگ نظر کیوں نہیں آ رہے شائد ان کی آ نکھوں پر غریب عوام کے خون سے جمع کیے گئے خزانے کی پٹی چڑھی ہے میاں صاحب نے وزارت عظمی سنبھالتے شائد اس بات کا حلف اٹھایا تھا کہ میں اقتدار کی کرسی پر بیٹھتے ہی اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں میں وزارتیں یوں بانٹوں گا جیسے امیر شہر غریبوں میں روٹی بانٹتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امیر شہر کے غریب رشتہ دار بھی خود کو خزانوں کا مالک سمجھ کر لوٹ رہے ہیں اور جبکہ حقیقی وارث (عوام) بھوک بیماری افلاس تنگ دستی جہالت کے بھنور میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اور اسکے ساتھ ساتھ میں ان لوگوں سے سوال کرتی ہوں کہ وہ…

عوامی ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے:کمشنر گوجرانوالہ

اپنے قرب وجوار میں فاقوں سے سسکتے انسانوں کو،بے گھر لوگوں کو، بے لباس بچوں کو، چھوڑ کر جو لوگ کئی کئی حج کرتے ہیں سال میں کئی کئی بار عمرہ کرنے جاتے ہیں ہر ماہ رمضان مسجد نبوی میں اعتکاف بیٹھتے ہیں وہ اپنی مہنگی ترین عبادتوں میں کیسے روحانی سکون کے متلاشی ہیں۔ رب کی تلاش میں لاکھوں روپیہ خرچ کرتے ہیںرب تو ان لوگوں میں بھی بستا ہے جو ان کے قرب وجوار میں انکی بے حسی اور اپنی بے بسی کی زندہ مثال ہیں ۔کیا آقائے دو جہاںؐ جن کیلئے یہ کائنات تخلیق کی گئی کیا ان سے بھی بڑھ کر کسی نے عبادت کی ہو گی۔ نہیں ہر گزنہیں، جب آپؐ نے اپنی حیات مبارکہ میں ایک حج کیا تو پھر ہم اپنی اس عبادت کو ان سے کیوں بڑھا رہے ہیں اگر ہم ماہ رمضان میں صوم وصلوہ کے ساتھ ساتھ اپنی اپنی زکوٰۃ جس کا ذکر قرآن مجید فرقان حمید میں کئی بار آیا ہے ادا کریں تو معاشرے سے واضح طور پر غربت کا خاتمہ ہو جائے گا۔ تو پھر کوئی بوڑھی ماں اپنی بیوہ بہو اور یتیم پوتے پوتیوں کے ساتھ فاقوں کے خوف اور بے گھر ہونے کے ڈر سے روتی نظر نہ آ ئے۔

میری ٹی وی شو کرنے والوں سے اور ان کو سپانسر ز کرنے والوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے ارد گرد بنیادی مسائل میں الجھے ہوئے لوگوںکا بھی خیال کریں آپکے اتنے مہنگے ترین تحائف کی رقم سے کسی غریب، بیوہ، یتیم اور مزدور کا چولہا جل سکتا ہے کسی غریب بیمار کا علاج ہو سکتا ہے۔ غریب کا بچہ تعلیم حاصل کر سکتا ہے۔اگر اس طرح ہو جائے توبہت سے مسائل حل ہو جائیں۔ان لوگوں کا بھی اچھی زندگی گزارنے کا پورا حق ہے کیونکہ اسلام مساوی حقوق کا علمبردار ہے۔

جب تک اس پاک وطن میں عبدالستار ایدھی جیسے لوگ موجود ہیں تو امید کی شمعیں روشن رہیں گی۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

قیصر نورین خان

قیصر نورین خان


مشہور ٖخبریں
  • سرپیٹ لینے کی تیاری 

    Apr 12, 2021
  • ’’تزویراتی ‘‘ محاذ پر بنامنظر

    Apr 09, 2021
  • سوشل میڈیا مضمرات : ’’مفت ویکسین ‘‘

    Apr 06, 2021
  • ’’ہمارے نمائندوں‘‘ کی اصل ترجیح؟ 

    Apr 08, 2021
متعلقہ خبریں
  • گلگت بلتستان میں ووٹ چوری ہوا تو نتائج بہت خطرناک ہوں گے، ...

    Nov 13, 2020 | 13:34
  • کورونا مزید 11 جانیں لے گیا، ملک بھر میں 135 اموات، 7025 افراد ...

    Apr 17, 2020 | 10:29
  • پشاور میں سرکاری اسکولوں کی طالبات کے لیے عبایا اور گاؤن ...

    Sep 16, 2019 | 21:01
  • عوام کو سہولیات کی فراہمی بزدار حکومت کا عزم ہے،فردوس عاشق

    Mar 24, 2021 | 12:02
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامو رکی ...

    Apr 15, 2021 | 23:11
  • امریکہ کبھی بھی افغانستان میں ہمیشہ رہنا نہیں چاہتا تھا۔ ...

    Apr 15, 2021 | 22:36
  • افغانستان سے غیرملکی افواج کا انخلاامن عمل میں پیش رفت کے ...

    Apr 15, 2021 | 22:16
  • پاکستان اور بھارت میں تعلقات کی بحالی کیلئے ثالثی کررہے ...

    Apr 15, 2021 | 22:05
  • وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں ...

    Apr 15, 2021 | 21:32
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • رمضان میں مہنگائی، امن و امان کی صورتحال اور ...

    Apr 15, 2021
  • ’’فکرناٹ‘‘ کہنے کی عادت

    Apr 15, 2021
  •  اے ایچ کاردار اور فضل محمود نہ ہوتے تو کیا ...

    Apr 14, 2021
  • برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ!!!!

    Apr 14, 2021
  • رحمن صاحب: ’’اچھے زمانے تھے‘‘

    Apr 14, 2021
  • 1

    ترکی امن کانفرنس کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے امریکہ طالبان جنگ بندی معاہدے پر عمل ...

  • 2

    رمضان : گرانفروشوں کی من مانیاں 

  • 3

    کرونا کی بڑھتی شدت انتہائی احتیاط کی متقاضی 

  • 4

    وزیر خارجہ کے دورۂ جرمنی سے پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوئے ہیں

  • 5

     احتجاج مظاہرے‘ پولیس پر تشدد 

  • 1

    جمعرات ‘2 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  15؍ اپریل2021ء 

  • 2

    بدھ  ‘  1442ھ‘  14؍ اپریل2021ء 

  • 3

    منگل  ‘  29شعبان المعظم   1442ھ‘  13؍ اپریل2021ء 

  • 4

    پیر  ‘  28شعبان المعظم   1442ھ‘  12؍ اپریل2021ء 

  • 5

    اتوار  ‘  27شعبان المعظم   1442ھ‘  11؍ اپریل2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • وزیر اعظم کے نام عوام کی شکایت 

    Apr 15, 2021
  • پاک بھارت رابطے اور کشمیر

    Apr 15, 2021
  • رمضان المبارک کا آغاز اور گورننس

    Apr 15, 2021
  • زکٰوۃ کے نظام میں اصلاحات کی ضرورت

    Apr 15, 2021
  • پی ڈی ایم کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد 

    Apr 15, 2021
  • رمضان المبارک کی برکتیں

    Apr 15, 2021
  •    طاقتور حکمران اور بے بسی؟

    Apr 15, 2021
  • فریضہ زکوٰۃ  اور رمضان المبارک

    Apr 15, 2021
  • بڑی طاقتوں کے رویے

    Apr 15, 2021
  • ریاست  ہوتی ہے ماں جیسی 

    Apr 15, 2021
  • 1

    ڈاکٹر مسیحا بنیں، انسانیت کی خدمت کریں

  • 2

    صوبائی ملازمین اور پنشنرز کہاں جائیں؟

  • 3

    سب سے بڑا سخی کون، قصہ تین صحابہؓ  کا

  • 4

    آئی ایم ایف اور مہنگائی

  • 5

    معذور و معمر شخص کی مالی مشکلات 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عالمگیر پیغام (۳) 

  • 2

    عالمگیر پیغام (۱)

  • 3

    انقلابِ فکر و عمل (۲) 

  • 4

    صبر 

  • 5

    انقلابِ فکر و عمل (۱) 

  • 1

    مملکت پاکستان

  • 2

    حکومت کا پہلا فرض

  • 3

    جمہوریت

  • 4

    ہمیں ہر روز سبق

  • 5

    متحد

  • 1

    طواف و حج

  • 2

    میرا خیال ہے

  • 3

    ’’تن بہ تقدیر‘‘

  • 4

    وہ جس کے ہاتھ

  • 5

    آرزو

منتخب
  • 1

    سرپیٹ لینے کی تیاری 

  • 2

    وزارت اطلاعات میں فواد چودھری کی واپسی

  • 3

    ’’فکرناٹ‘‘ کہنے کی عادت

  • 4

    رحمن صاحب: ’’اچھے زمانے تھے‘‘

  • 5

    خطرے کی گھنٹی!!!!!

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

     اداکارہ سارہ خان کی طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال داخل

  • 2

    پی ٹی آئی عمران خان کی جماعت نہیں ہے: اکبر ایس بابر

  • 3

    پنجاب میں شدید بارشوں کا خطرہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

  • 4

    محمد رضوان کرکٹر آف دی ایئر کی فہرست میں شامل

  • 5

    تحریک لبیک جیسے شدت پسند گروہ اسلام کی شناخت کو بدلنا چاہتے ہیں،فواد چوہدری

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group