عید کی خوشیوں میں محروم طبقات کو ضرور شامل کریں: وزیر تجارت
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ محروم اور پسے ہوئے طبقے کو عید کی خوشیوں میں شامل کئے بغیر حقیقی مسرت حاصل نہیںہو سکتی ، مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے ایجنڈے پر پوری لگن کے ساتھ کام کر رہی ہے،اگلے چند سالوں میں بے مثال ترقی وخوشحالی پا کستانیوں کے حصے میں آنے والی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن سٹی طارق محمود بھٹی کی جانب سے دی گئی دعوت افطار کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔