عوام کی ہمیشہ بلاتفریق خدمت کی اور کرتے رہیں گے: چودھری اختر علی

18 جولائی 2015

سادھوکے(نامہ نگار) میرے خاندان نے پہلے بھی بلاتفریق عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، مسلم لیگ (ن) حلقہ 100کے ا میدوا ر چودھری اخترعلی خاں نے گذشتہ روز اپنی انتخابی مہم کے دوران سابق ناظم یونین کونسل گھوماں چودھری عظمت علی کی رہائش پر ایک بڑے جلسہ عام خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ میرے بھائی چودھری شمشاد احمد خاںکی عوامی خدمت اس علاقے کیلئے ریکارڈ ہے اور انہوں نے شب وروز اپنے آپکو عوام کے لئے وقف کررکھا تھا لیکن چند بزدلوںکو انکی عوام کی خدمت پسند نہ آئی جسکی بنا پر انہیں راستہ سے ہٹا گیااب وہ اپنے بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انکے تمام منصوبوں کو عملی جامہ پہنائیں گے۔