کامونکے: کلینک میں واردات کی کوشش، مزاحمت پر ڈاکٹر کا بیٹا زخمی

18 جولائی 2015

کامونکے(نامہ نگار) ڈاکوئوں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیا ، بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات کسوکی روڈ پر ڈاکٹر عبدالرحمن اپنے کلینک پر اٹھارہ سالہ بیٹے حافظ مرصعد کے ہمراہ بیٹھا ہواتھاکہ دو ڈاکودوکان کے اندر گھس آئے اوراسلحہ کی نوک پر انہیں یرغمال بنانے کی کوشش کی تواسی دوران بہادری کا مظاہرہ کرتے حافظ مرصعد نے ایک ڈاکو کو دبوچ لیاتو دوسرے ڈاکو نے اسے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا، زخمی کے شور مچانے پر دونوں ڈاکو بغیر کچھ لوٹے موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے