اللہ تعالیٰ نے روزوں اور عبادات کے انعام کے طور پر عید کی خوشیاں دیں : ایس اے حمید
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 96ایس اے حمیداور سٹی جنرل سیکرٹری شازب حمید نے قوم کو عید کی دلی مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کے روزوں اور عبادات کے انعام کے طور پر عید کا دن مسلمانوں کو دیا ہے اس دن ہمیں رب تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ غریب اور نادار لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیئے