رقم کی وصولی کیلئے لاہور جانے والا بیوپاری لاپتہ ہو گیا

18 جولائی 2015

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار ) مویشیوں کا بیوپاری فروخت کی گئی بھینسوں کی رقم لینے لاہور گیا لاپتہ ہو گیا۔ تھانہ اروپ کے علاقہ کوٹ اسحاق کا بشیر مہر جوکہ مویشیوں کا بیوپار کرتا تھا 8روز قبل لاہو ر میں فروخت کی گئی بھینسوں کی رقم لینے گیا واپس نہیں آیا جبکہ اس کے اہلخانہ اسے جگہ جگہ تلاش کر رہے ہیں بشیر مہر کے بیٹوں نے بتایا کے ہمارے والد نے جن سے رقم لینی تھی انہی لوگوں نے اسے غائب کیا ہے پولیس باپ کو تلاش کرنے میں مدد کرے۔