2 ہفتے قبل ملنے والی نعش کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج
قصور (نمائندہ نوائے وقت) چھانگا مانگا پولیس نے دو ہفتے قبل ملنے والی نعش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یکم جولائی کو چھانگا مانگا پولیس نے چڑیا گھر پل کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی گلی سٹی نعش برآمد ہوئی جسے پولیس نے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گزشتہ روز پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آئی تو معلام ہو اکہ اسے کسی نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے جس پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔