سردار عبدالقیوم کی وفات پر تعزیتی ریفرنس

18 جولائی 2015

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)مجاہد اول اور تحریک کشمیر کے بانی وسابق صدر آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم کی وفات پر ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلم لیگ (ن) کی ڈویژنل صدر بینش قمر ڈار ،سابق ناظم قمر اقبال ڈار ، مسلم لیگ (ن) کے سابق سٹی صدر امجد نذیر بٹ ، انوارالحق بٹ ، شہزاد اکبر بٹ ، اسلم بٹ سمیت سینکڑوں کشمیری رہنمائوں نے شرکت کی ان رہنمائوں نے سردار عبدالقیوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اورانہیں آزاد ی کشمیر کے سلسلہ میں خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔