قصور: واٹر فلٹر سے پانی لینے کیلئے جانے والا لڑکا ٹرک تلے آ کر جاں بحق
قصور (نمائندہ نوائے وقت) کوٹ نانک سنگھ کے قریب تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ جواں سالہ عبدالوہاب اپنے باپ محمد ارشاد کے ساتھ گھر کے لئے واٹر فلٹر سے پانی لینے جا رہا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار کر دی جس سے عبدالوہاب کچل کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ چھانگا مانگا نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔