کیا وزیر اعلیٰ کے پاس ورکرز سے ملاقات کا وقت نہیں

18 جولائی 2015
کیا وزیر اعلیٰ کے پاس ورکرز سے ملاقات کا وقت نہیں

مکرمی! جناب خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کچھ عرصہ قبل لاہور جانے کا اتفاق ہوا جب بادامی باغ بس سے اترا تو میں حیدر سائیں کا مزار ڈھونڈتا رہا جو کہ پچھلے دور میں میرے بائیں سائیڈ پر آتا تھا جب میں نے بہت کوشش کے بعد ڈھونڈا تو حیدر سائیں مزار بالکل مخالف سائید پر پہنچا دیا گیا اور جب میں نے بڈھا راوی ڈھونڈا تو وہ مجھے ملا ہی نہیں۔ غور کیا تو پتہ چلا کہ یہ سب آپ کی ترقیاتی سوچ کا نتیجہ ہے۔ بعد ا زاں میں نے چوبرجی سے یتیم خانہ چوک تک سفر کیا تو نہ مجھے چھپڑ سٹاپ ملا اور نہ بھلا سٹاپ ہی نظر آیا، چوک یتیم خانہ تو مجھ سے پہچانا ہی نہیں گیا۔ تو میں نے قصداً میٹرو بس دیکھنے کا ارادہ کر لیا اور جب میں ٹکٹ اور ٹوکن لے کر بس میں سوار ہوا تو مجھے آپ کی ترقیاتی سوچ کا اعتراف کرنا پڑا پھر میں اپنے دوست کے کہنے پر اسلامیہ پارک کا گندا نالہ دیکھنے کے لیے گیا تو میں آپ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا اور جب یہ سب کچھ دیکھ کر اپنے شہر بورے والا پہنچا تو پتہ چلا کہ جناب خادم اعلیٰ پنجاب سڑکوں کے افتتاح کے لیے بورے والا تشریف لا رہے ہیں۔ میں نے سوچا کہ میں خادم اعلیٰ پنجاب سے بالمشافہ ملوں اور ان کی ترقیاتی عمل کی داد دوں۔کہ ایک ورکر جب ترقی کرتا ہے بوڑھا ہو جاتا ہے۔ کیا آپ کے قیمتی وقت میں کچھ لمحے موجود ہیں کہ آپ ترقی کیے ہوئے ورکر کی زیارت کر سکیں اور اربوں کے ترقیاتی پیکج بنانے والے خادم اعلیٰ کے پاس ترقی یا فتہ ورکرز کے لیے ملاقات کوئی پیکج ہے؟(محمد تنویر راسل ہائوس نمبر 2راسل سٹریٹ، شاداب روڈ، بورے والا)