عید مبارک … (چوہدری عبدالخالق)

18 جولائی 2015
عید مبارک … (چوہدری عبدالخالق)

لے کر ہزار خوشیاں آئی ہے عید آئی
غنچے کھِلے دلوں کے ہر چیز مسکرائی
دن آج کا مبارک ہو اہل ِ وطن کو
ہوں راحتیں مُیسرہر دل کی انجمن کو
قوسِ قزاح فلک سے‘ ہے آج اُتر آئی
لے کر ہزار خوشیاں آئی ہے عید آئی
آؤ کہ ساتھ مل کر دن عید کا منائیں
آگے قدم بڑھائیں سبکو گلے لگائیں
اہل ایمان کی یونہی ہوتی ہے شناسائی
لے کر ہزار خوشیاں آئی ہے عید آئی
چہرے بتا رہے ہیں دلوں کی شادمانی
جذبات کر رہے ہیں خوشیوں کی ترجمانی
ہر طرف بج رہی ہے الفت کی شہنائی
لے کر ہزار خوشیاں آئی ہے عید آئی