اے قائداعظم کے وطن عید مبارک
اے قائداعظمؒ کے وطن عید مبارک
جلتے ہوئے اے میرے چمن عید مبارک
اقبال نے دیکھے تھے تیرے خواب سنہرے
جناح نے اس خواب میں پھر رنگ بکھیرے
قربانیاں دے کر تجھے مشکل سے بنایا
ہر کوچہ و بازار لہو دے کے سجایا
حاکم تیرے افسوس کہ جتنے بھی ہیں آئے
ڈیموں کے فقط باغ ہی سب نے ہیں دکھائے
کن لوگوں نے چھینا اے وطن تیرا اجالا
بجلی ہے نہ پانی ہے نہ روٹی کا نوالہ
سرکار نے فرمایا تھا اللہ سے ڈرنا
اے مومنو قرآن کو مضبوط پکڑنا
پاکیزہ رہیں قلب و دہن عید مبارک
(جاوید احمدعابد شفیعی)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38