سعودی فرمانروا کا اوبامہ سے رابطہ، حوثی قبائل ، ایران کیساتھ جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال
ریاض (آن لائن) سعودی عرب کے فرمانرواشاہ سلمان نے امریکی صدر باراک اوباما سے رابطہ کیا جس میں انہوں نے ایران اور حوثی قبائل کے اتحاد اور ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے کے حوالے سے بات کی۔ بات چیت کے دوران اوباما نے شاہ سلمان کو مطمئن کیا اور کہا کہ ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے مابین ہونے والے جوہری معاہدے سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں جبکہ جان کیری نے سعودی عرب کی حمایت کرتے ہوئے حوثی قبائل کے خلاف فوجی مدد دینے کی بھی بات کی تھی۔ قومی سلامتی کونسل کے مطابق کونسل ایک مشترکہ پلاننگ سیل تشکیل دے گی جو سعودی عرب اور امریکن ملٹری کے درمیان معاملات کو دیکھے گا۔