امریکہ کو افغان جنگ کا ہر گھنٹہ 40 لاکھ ڈالر میں پڑتا ہے : رپورٹ

18 جولائی 2015

واشنگٹن (آئی این پی) افغانستان میں امریکہ کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی کارروائی کا ایک گھنٹہ امریکہ کو چالیس لاکھ ڈالر میں پڑتا ہے۔ یہ انکشاف تنظیم نیشنل پرائیوریٹیز پراجیکٹ کی تحقیقی رپورٹ میں کیا گیا ۔ ایران کے ٹی وی چینل پریس ٹی وی کے مطابق 2001ء سے اب تک امریکہ نے افغانستان میں کی گئی جنگی کارروائیوں پر سات کھرب پندرہ ارب ڈالر خرچ کیے ہیں جن میں 2015ء میں کیا جانے والا پینتیس ارب ڈالر کا خرچ بھی شامل ہے۔