یمن: سرکاری فورسز کا عدن کو حوثی باغیوں سے آزاد کرانے کا دعویٰ

18 جولائی 2015

صنعا(آن لائن) یمن کے حکومتی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ حوثی باغیوں کو عدن کے مختلف محاذوں پر پسپائی کا سامنا ہے۔ جلا وطن صدر منصور ہادی کے وفاداروں کا کہنا ہے کہ عدن شہر کے 80 فیصد حصے کا انتظام اب ان کے ہاتھوں میں ہے۔ دوسری جانب حوثیوں کی نیوز ایجنسی صبا کے مطابق باغی بھی جوابی حملے کر رہے ہیں۔