روس نے ملائیشین طیارہ حادثہ کی تحقیقات عالمی کمشن سے کرانے کی مخالفت کر دی

18 جولائی 2015

واشنگٹن+ شکاگو (اے این این) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے گزشتہ سال یوکرائن میں گر کر تباہ ہونے والے ملائیشین طیارے کی تباہی کی تحقیقات کے لیے اقوامِ متحدہ کے کمشن کے قیام کی مخالفت کی ہے۔ نیدر لینڈز کے وزیرِاعظم مارک روٹ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر نے کمشن کے قیام کے مطالبات کو ’’قبل از وقت اور غیر ضروری‘‘ قرار دیا۔ ہلاک ہو جانے والے مسافروں میں سے چند کے رشتہ داروں نے ہرجانے کا ایک مقدمہ دائر کیا ہے۔