ریاض: خالد مشعل کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
غزہ( اے این این +رائٹرز)اسلامی تحریک مزاحمت حماس سربراہ خالد مشعل کی قیادت میں وفد نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے، خالد مشعل حماس کے وفد کے ہمراہ ریاض پہنچے تھے جہاں گزشتہ روز ان کی مختلف حکام کے ساتھ بات چیت جاری رہی۔ فلسطینی تجزیہ نگار عدنان ابو عامر نے کہا کہ دورہ مثبت رہا‘ دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔ حماس کی قیادت کا دورہ ریاض طے شدہ پلان کا حصہ ہے ۔