کرغیزستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، چار دہشت گرد ہلاک
بشکک(آن لائن)کرغیزستان میں سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت بشکک کے وسط میں ایک غیر معمولی فضائی کارروائی کے دوران چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔وسطی ایشیائی ملک کی سکیورٹی فورسز نے ایک بیان میں کہا کہ شدید مسلح مزاحمت کے بعد ایک خصوصی آپریشن کے دوران چار جنگجو ہلاک کردیئے گئے ۔