بھارتی وزیر اعظم کا دورہ جموں، کانگرسی رہنما خطاب میں مودی کو واجپائی کہتے رہے
جموں(اے این این) نئی دہلی سے جموں پہنچ کر نریندر مودی واجپائی بن گئے،کانگریسی رہنما نے مختصر خطاب میں دوبار واجپائی کے نام سے مخاطب کیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں میں کانگریس کے رہنما گردہاری لال ڈوگرا کی برسی کی تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مفتی سعید‘ غلام نبی آزاد بھی تقریب میں موجود تھے۔