نائیجیریا: عید اجتماعات کے دوران 3 خودکش دھماکے، 13 افراد ہلاک ، سر چ آپریشن میں 30 بوکو حرام جنگجو مارے گئے

18 جولائی 2015
نائیجیریا: عید اجتماعات کے دوران 3 خودکش دھماکے، 13 افراد ہلاک ، سر چ آپریشن میں 30 بوکو حرام جنگجو مارے گئے

کانو + تیامی (صباح نیوز + اے ایف پی + رائٹر) نائیجیریا کے مختلف مقامات پر عید کے اجتماعات کے دوران 3 خودکش بم دھماکوں میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے شہر دماتورو میں لوگ عید کی نماز ادا کر رہے تھے کہ یکے بعد دیگرے بم دھماکوں سے شہر لرز اٹھا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ پولیس کے مطابق تین لڑکیوں نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ دو دنوں میں بم دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد 62 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب نائیجر آرمی نے سرچ آپریشن کے دوران 30 بوکو حرام جنگجوئوں کو ہلاک کر دیا۔ نائیجریا کے نئے صدر کے دورہ واشنگٹن کے فوراً بعد ہی ملک میں بم دھماکوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ گزشتہ روز گومبے شہر میں دو بم دھماکوں میں 49 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل تھے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...