کوٹ لکھپت جیل کے تار ٹھیک کرتے وارڈن کرنٹ لگنے سے جھلس گیا، حالت تشویشناک
لاہور (سٹاف رپورٹر) کوٹ لکھپت جیل میں بجلی کے تار ٹھیک کرنے کے دوران وارڈن کرنٹ لگنے سے جھلس گیا۔تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں تعینات دونوں الیکٹریشن ڈی آئی جی ملک مبشر کے گھر میں کام میں مصروف تھے۔ جھلسنے والا وارڈن پہلے بھی تاریں ٹھیک کرتا رہتا تھا۔ اس بار بھی ڈیوٹی پر مامور وارڈن جاوید نے تاریں ٹھیک کرنا شروع کیں اور اچانک کرنٹ لگ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے جیل میں تعینات الیکٹریشن اکثر ڈیوٹی سے غائب رہتے ہیں۔