کرپشن الزامات، وفاق نے افسر شاہی سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاق نے افسر شاہی پر کرپشن کے الزامات پر ان سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی اور صوبائی افسران سے بھی تفصیلات طلب کی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کو 15 اگست تک اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ تفصیلات جمع نہ کروانے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔ تفصیلات میں منقولہ وغیر منقولہ جائیداد سے آگاہ کرنے کا کہا گیا ہیْ آمدنی اور اخراجات سے بھی آگاہ کیا جائے گا، سرکاری افسران اپنے بیوی بچوں کے اثاثوں سے بھی آگاہ کریں گے۔