ماروی میمن کا بکاخیل میں آئی ڈی پیز کیمپ کا دورہ، دن رہائشیوں کے ساتھ گزارا

18 جولائی 2015

اسلام آباد (اے پی پی) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے جمعہ کو بکاخیل میں آئی ڈی پیز کیمپ کا دورہ کیا اور ان کے ساتھ دن گزارا۔ آئی ڈی پیز سے بات چیت کرتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ انہوں نے کیمپ کا دورہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر کیا تاکہ وہ یہاں رہنے والے شہریوں کے ساتھ دن گزار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کیلئے اچھی خبر ہے کہ ان کا یہ اس کیمپ میں آخری سال ہے اور بالآخر وہ اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے۔ ماروی میمن نے وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے بھیجے گئے تحائف تقسیم کئے اور ان کے ساتھ چائے پی۔ کیمپ آمد پر بریگیڈیئر مختار احمد نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کا استقبال کیا اور انہیں کیمپ کے بارے میں بریفنگ دی۔