کشمور: ریلوے ٹریک کو اڑانے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
کشمور(آن لائن)پولیس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب دہشت گردغلام یاسین کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا ہے۔ جمعہ کے روز سندھ کے علاقے کشمور میں ریلوے ٹریک کو اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ، پولیس نے ریلوے ٹریک میں بارودی مواد نصب کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔گرفتار دہشت گرد غلام یاسین ریلوے ٹریک میں بارودی مواد نصب کررہا تھا ،گرفتار دہشت گرد پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا جو ریلوے ٹریک اور گیس پائپ لائن دھماکوں میں ملوث رہا ہے جس کے سر کی قیمت 10 لاکھ مقرر کی گئی تھی۔