سوئی: کالعدم تنظیم کے 2 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے

18 جولائی 2015

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) سوئی میں کالعدم تنظیم کے 2 فراریوں نے ہتھیار ڈال دئیے۔ ترجمان ایف سی کے مطابق فراری علی جان اور حاکم طویل عرصے سے ریاست کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سوئی میں کالعدم تنظیم بی آر سے تعلق رکھنے والے 2 فراریوں علی جان اور حاکم نے حکومت کے سامنے ہتھیار ڈالکر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دونوں فراری کافی عرصے سے ریاست کیخلاف سرگرمیوں میں ملوث تھے ہتھیار ڈالنے والے فراریوں نے 20 کلوگرام دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بھی حکومت کے حوالے کر دیا۔