مسلم لیگ ن عوام کو ریلیف دینے نہیں صرف اقتدار انجوائے کرنے آئی ہے: شاہ محمود

18 جولائی 2015

لاہور (اے این این) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے مسلم لیگ (ن) عوام کو ریلیف دینے کے لئے نہیں صرف اپنا اقتدار انجوائے کرنے کے لئے آئی ہے جبکہ عمران خان ملک سے کرپشن، لاقانونیت کا خاتمہ کر کے پاکستان کو ایک مثالی ملک بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف نیا پاکستان بنانے کے نظریے پر کام کر رہی ہے۔ اقتدار میں آ کر فوری مہنگائی بے روزگاری، لاقانونیت، غربت، لوڈ شیڈنگ، جہالت سمیت تمام بحرانوں سے نجات دلائیں گے۔ کرپشن اور لاقانونیت نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ کرپشن کرنے والوں کا احتساب تحریک انصاف ہی کرے گی۔ پہلے پیپلز پارٹی اور اب مسلم لیگ (ن) کی سیاست نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔ عوام ان دونوں پارٹیوں کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔ پاکستان میں تبدیلی کو روکنے کے لئے بہت بڑا مافیا بن چکا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے گا۔