آرمی چیف وزیرستان پہنچ گئے‘ آج عید اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ منائینگے

18 جولائی 2015

راولپنڈی (آئی این پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف وزیرستان پہنچ گئے ہیں اور وہ فوجی جوانوں اور افسروں سے ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف آج عید کا دن اگلے مورچوں پر جوانوں کیساتھ گزاریں گے اور رات کو قیام بھی وہیں کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ٹویٹر پیغام کے مطابق آرمی چیف وزیرستان میں اگلے مورچوں پر موجود فوجیوں کے ساتھ عید منائینگے۔