صوابی‘ پشتو ڈراموں کے اداکار نور محمد عرف پانڑے بابا کو نامعلوم افراد نے ذبح کردیا

18 جولائی 2015

صوابی (آن لائن) پشتو ڈراموں کے اداکار نور محمد ملنگ عرف پانڑے بابا کو نامعلوم افراد نے انکی رہائشگاہ پر قتل کردیا۔ حضرت علی نے تھانہ زیدہ ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ انکے بھائی ملنگ نور محمد عرف پانڑے بابا اپنے بیٹھک میں گزشتہ روز موجود تھے کہ نامعلوم ملزمان نے بڑی بیدردی سے ذبح کرکے قتل کردیا۔ مقتول تعویذ گنڈے کے کاروبار کے علاوہ اداکا ری بھی کرتے تھے۔
پشتو ڈرامہ اداکار