لاہور: ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں 40 لاکھ سے زائد کی نقدی، مال کا صفایا

18 جولائی 2015
لاہور: ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں 40 لاکھ سے زائد کی نقدی، مال کا صفایا

لاہور + فیروز والا (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت اور قرب و نواح کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوﺅںنے کاہنہ کے علاقہ موضع وڑائچ میں نثارکے گھر سے 10لاکھ روپے مالےت ،ٹبی سٹی میں تنویرکے گھر سے8 لاکھ، جوہرٹاﺅن ڈی ون میں آفاق کے گھر سے6 لاکھ روپے، گرین ٹاﺅن مےںناہیدکے گھر سے5 لاکھ مالےت ،ڈیفنس بی مےں احسن کے گھر سے4 لاکھ مالےت، لیاقت آباد میں مرینہ بی بی کے گھر سے3 لاکھ، و حدت کالونی میں شہزاد اور اس کے دوست سے 10لاکھ روپے مالیت کی کار اور نقدی، گارڈن ٹاﺅن میں عمار سے 86ہزار روپے اور موبائل فون،وحدت کالونی میں اعجاز سے 65ہزار روپے اور موبائل فون،کاہنہ میں جاوید اقبال سے 60ہزار روپے اور موبائل فون،شمالی چھاﺅنی مےں حسن سے 45ہزار روپے اور موبائل فون،چوہنگ میں سیف سے 42ہزار روپے اور موبائل فون،راوی روڈ میں احتشام سے 38ہزار روپے اور موبائل فون،شاہدرہ میں علی رضا سے 28ہزار روپے اور موبائل فون،مانگامنڈی میں نواز سے 20ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹاﺅن میں ریاض سے 12ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لےا ہے ۔چوروں نے ڈیفنس اے ایکس بلاک میں شہرام کے گھر سے 30لاکھ روپے مالےت کی نقدی، زیورات و دےگر سامان غائب کردیا۔ دریں اثناءفیروز والا میں رانا ٹاﺅن کے قریب ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر اقبال سے رکشہ اور نقدی، شاہد محمود سے ایک لاکھ روپے چھین لئے۔ ڈاکوﺅں نے رمضان کے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر زیورات اور ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر لے گئے۔
ڈاکے

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...