کوئٹہ: یونیورسٹی کے باہر خودکش دھماکہ‘ 12 افراد جاں بحق

18 جولائی 2015

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ میں بروری روڈ پر سردار بہادر خان یونیورسٹی کے باہر دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق خودکش بمبار نے ناکے پر روکے جانے پر خود کو اڑا لیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکہ ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی کے گیٹ کے قریب ہوا۔ دھماکے کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔ قبل ازیں چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں اندھی گولیاں لگنے سے سات افراد زخمی ہوگئے۔