سندر‘ ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3 دوست جاں بحق
لاہور (نامہ نگار) سندر کے علاقہ لوہاراں والا کھوہ کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3 دوست جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندر کی ایک فیکٹری میں کام کرنیوالے چونیاں کے رہائشی 3 دوست عید منانے موٹرسائیکل نمبر ایل ای ایم 1133 پر سوار ہوکر اپنے گھروں کو جارہے تھے کہ لوہاراں والا کھوہ کے قریب گیس سلنڈروں سے بھرے تیز رفتار ٹرک نے انہیں کچل ڈالا۔ ایک نوجوان کی شناخت ہوئی جس کا نام بابر علی اور عمر 25سال تھی۔ پولیس کے مطابق چونیاں پولیس کو اطلاع کردی گئی۔ بابر کے لواحقین کے آنے پر دیگر اسکے دوستوں کی بھی شناخت ہو جائیگی، ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
3 دوست جاں بحق