اوباما کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد تمام مذاہب کے پیروکاروں کے احترام کا پیغام

18 جولائی 2015
اوباما کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد تمام مذاہب کے پیروکاروں کے احترام کا پیغام

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) صدر اوباما نے ماہ رمضان المبارک کے اختتام اور عید الفطر کے موقع پر امریکہ سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد کا پیغام دیا ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عیدالفطر ہر امریکی شہری کو تمام عقائد کے پیروکاروں کا احترام اور اہمیت کی یاد دلاتی ہے۔ صدر اوباما نے نیویارک کے گورنر کی جانب سے عید کی چھٹیوں کو سکول کیلنڈر میں شامل کرنے کے اقدام کو بھی سراہا ہے۔ امریکہ میں 2 فوجی سنٹرز پر فائرنگ میں 4 امریکی اہلکاروں کی ہلاکت کے تناظر میں مسلمانوں نے قدرے محدود انداز میں عید منائی۔ عید پر ملک بھر میں تقریبات ہوئیں۔ سب سے بڑی تقریب نیویارک سٹی کے اسلامک سنٹر میں ہوئی جس میں اقوام متحدہ کیلئے نامزد مختلف ملکوں کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...

مذاہب

پاکستان میں متعدد غیرمسلم بھی بستے ہیں جن میں ہندو‘ عیسائی‘ پارسی ...