زرداری خود کو مضبوط رکھنے کیلئے پیپلز پارٹی پر قابض ہیں، بلاول اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کریں: ناہید خان

18 جولائی 2015

لاہور ( اے این این) پیپلز پارٹی کی رہنما ناہید خان نے کہا ہے کہ ملک سے خاندانی سیاست کا خاتمہ اور گلا سڑا نظام تبدیل ہونا چاہےے آصف زرداری خود کو بااثر اور مضبوط رکھنے کیلئے پارٹی پر قابض ہیں، پیپلز پارٹی کے جیالوں کو ریموٹ کنٹرول سے نہیں چلایا جاسکتا، جب تک زرداری پارٹی پر قابض ہیں پارٹی کی تنزلی کا سلسلہ جاری رہے گا، بلاو ل بھٹو کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کا خود فیصلہ کریں، کارکنوں سے بہت زیادتیاں ہو چکی ہیں، زرداری صاحب اب بس کریں پارٹی جیالوں کے حوالے کردیں۔گزشتہ روز خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق کی علامت پارٹی اب صرف ایک صوبے تک محدود ہو گئی ہے،ہم شہید بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے اصل پیغام اور فلسفے کو گھر گھر پہنچارہے ہیں۔
ناہید خان