پاکستانی فورسز بھارتی جارحیت روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں: ظفر الحق

18 جولائی 2015
پاکستانی فورسز بھارتی جارحیت روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں: ظفر الحق

اسلام آباد (اے پی پی)سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی علاقائی حدود میں مداخلت کر کے بھارت خطہ میں منفی کردار ادا کر رہا ہے ۔ ریڈیو پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے تمام ہمسایہ ممالک سمیت بھارت کے ساتھ پر امن تعلقات رکھنے کی ہمیشہ کوشش کی ہے ۔ راجہ ظفر الحق نے کہا کہ پاکستانی فورسز سرحدوں پر بھارتی جارحیت روکنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اور پاکستانی فورسزبھارت کی سازشوں کا توڑ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت پاک چین اقتصادی راہداری کے تاریخی منصوبہ پر خوش نہیں ہے کیونکہ اس سے پاکستان میں 46ارب ڈالرز کی خطیر سرمایہ کاری آئے گی۔ بھارت اس منصوبہ کو روکنے کیلئے سرحدوں پر کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے اور پاکستان کے اندر بدامنی بھی پھیلا رہا ہے تاہم اس مرتبہ بھارت کو ناکامی ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کی سنگین خلاف ورزی کی ہے اور یہ کسی دوسرے ملک کی خود مختاری کی حدود سے تجاوز کرنے کی واضح مثال ہے ۔ بھارت کو پتہ ہے کہ وہ کسی بھی طرح کشمیر حاصل نہیں کرسکتا اسی لیے اس نے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیاں شروع کر دی ہیں۔
راجہ ظفر الحق

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...