پشاور : قبرستان سے دو خواتین کی نعشیں برآمد، فائرنگ کر کے قتل کیا گیا

18 جولائی 2015

پشاور(نوائے وقت نیوز) پشاور کے پولسئی قبرستان سے دو خواتین کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ جن کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا۔ پولیس کے مطابق خواتین کی نعشیں تھانہ تہکال کی حدود میں پولسئی قبرستان کے مقام سے ملی ہیں۔ جن کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ دونوں خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ہے۔ جن کی عمریں 35 سے 40 کے درمیان ہیں۔
خواتین/نعشیں